کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ میں ایک لاپتہ بلوچ فرزند کی مسخ شدہ لاش برآمد ،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے ایک لاش کوئٹہ سول ہسپتال پہنچا دی ،جسکی شناخت عابد بنگلزئی ولد فتح خان سے ہوئی ،جس کو 16جولائی 2016کو پاکستانی فورسز نے لکپاس سے حراست بعد لاپتہ کیا تھا اور آج انکی گولیوں سے چھلنی تشدد زدہ لاش پاکستانی فوج نے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا