دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںگولن کو حوالے کرو ورنہ خدا حافظ، ترکی کی امریکا کو تنبیہ

گولن کو حوالے کرو ورنہ خدا حافظ، ترکی کی امریکا کو تنبیہ

انقرہ (ہمگام نیوز)ترکی نے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ اگر ریاست ہائے متحدہ امریکا نے پنسیلوینیا میں مقیم خود ساختہ جلا وطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کو اس کے حوالے نہ کیا تو امریکا انقرہ حکومت کے ساتھ اپنے اتحاد کو کھو دے گا۔
امریکا سے کہا گیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فتح اللہ گولن کی وجہ سے قربان نہ کرے۔ ترک وزیر انصاف بیِکر بوزداگ نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا گولن کو انقرہ کے حوالے نہیں کرتا تو وہ ایک ’دہشت گرد‘ کی وجہ سے ترکی کے ساتھ تعلقات قربان کرے گا۔ ترکی کی طرف سے واشنگٹن سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ گولن کو ملک بدر کرے۔ انقرہ ، پینسلوینیا میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے مذہبی رہنما گولن کو ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتا ہے تاہم فتح اللہ گولن نے پندرہ جولائی کی پر تشدد بغاوت میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز