کوئٹہ (ہمگام) بلوچستان کے علاقے تمپ اور مند میں نامعلوم مسلح افراد کی 132کے وی ٹرانسمیشن لائن پر فائرنگ سے ٹرانسمیشن لائن کے انسولیٹر ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے گوادر تربت اور پنجگور تینوں اضلاع کے چھ گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی کیسکو کے عملے نے سیکورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد مرمت اور بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تمپ اور مند کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے 132کے وی ٹرانسمیشن لائن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 132کے وی ٹرانسمیشن لائن کے انسولیٹر ٹوٹ گئے انسولیٹر ٹوٹنے کی وجہ سے گوادر تربت اور پنجگور کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ذرائع کے مطابق متاثرہ لائن کی مرمت اور بجلی کی بحالی کاکام سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد شروع کیا جائے گا کیسکو ذرائع کے مطابق تمپ اور مند کے درمیان متاثرہ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کیا گیا اور مرمت مکمل ہونے پر متاثرہ لائن سے تربت گوادر اور پنجگور کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے کیسکو ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی صبح پانچ بجے نامعلوم مسلح افراد نے 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر فائرنگ کردی تھی جس پر انسولیٹر ٹوٹ گئے اور تین اضلاع کے 6گرڈ کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی کیسکو حکام نے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کے کام کا آغاز کرکے شام ساڑھے پانچ بجے تقریباً بارہ گھنٹے بعد بحال کردی گئی ۔


