کو ئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج کا راشن ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہ نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل بیس اگست کو سرمچاروں نے دشت کے علاقے سبدان میں ایک لوکل گاڑی کو روک کر اُس میں راشن وغیرہ کو ضبط کرلیا، جو پاکستانی فوج کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔ ڈرائیورکو تنبیہ کرکے گاڑی کے ساتھ چھوڑ دیا۔ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی کام میں دشمن فوج کے ساتھ تعاون نہ کریں۔ وگرنہ ہم انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوں گے –