چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںافغانستان میں مزید ایک ہزار400 فوجی بھیجنے کا اعلان:امریکہ

افغانستان میں مزید ایک ہزار400 فوجی بھیجنے کا اعلان:امریکہ

واشنگٹن (ہمگام نیوز)امریکی فوج نے رواں سال کے آخر تک افغانستان میں مزید ایک ہزار400 فوجی بھیجنے کا اعلان کیاہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے فورٹ کیمبل میں تعینات مسلح امریکی فوجیوں کی تھرڈ بریگیڈکی 101 ویں ایئر ڈویڑن کو افغانستان میں تعینات کیا جائے گا۔تھرڈ بریگیڈکی اس لڑاکا ٹیم کو قبل ازیں 2002 ء میں آپریشن ا یناکونڈا کے دوران القاعدہ اور طالبان کے خلاف جنگ میں افغانستان بھیجا گیا تھا۔ 101 ویں ایئر ڈویڑن کے قائم مقام سینئر کمانڈر بریگیڈیر جنرل اسکاٹ ای بروئر نے کہا ہے کہ اس لڑاکا ٹیم کوکسی بھی مشن کو پورا کرنے کے لئے تربیت دی جاتی ہے اور یہ افغانستان میں تعیناتی کیلئے پوری طرح تیار ہے۔اس سے قبل امریکہ نے 2017 کے شروع میں نیویارک آرمی نیشنل گارڈ کے ہواباز دستے افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز