ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم کا بیان خوش آیئند ہے ۔...

بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم کا بیان خوش آیئند ہے ۔ ڈاکٹر اللہ نزر

کوئٹہ  (ہمگام نیوز) بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بلوچستان حوالے سے بھارت کے وزیر اعظم نریندہ مودی کے بیان کو امید افزا ء قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچ امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندرہ مودی بلوچ مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے اور ہم یہی توقع رکھتے ہیں کہ دیگر جمہوری و مہذب ممالک ہماری مدد کرینگے۔گذشتہ دنوں اپنے دو مزید تازہ ترین ٹویٹس میں بلوچ رہنما کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے کہ اس نے نے داعش کے متعدد ٹھکانے ختم کئے ہیں لیکن اب تک چھ سے زائد کیمپ بلوچستان میں مودجودہیں۔واضع رہے کہ گذشتہ ایک سال دو مہینے کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی کے مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو دنوں تک چار ٹوئیٹس جاری کردیئے ہیں۔بلوچ رہنما نے بھارتی وزیر اعظم کے بلوچستان حوالے بیان پر امید ظاہر کی ہے کہ نریندرہ مودی صاحب بلوچ مسئلے کواقوام متحدہ میں اٹھائیں گے ۔انہو ں نے اپنے دوسرے ٹوئیٹ میں پاکستان میں داعش کے ٹھکانوں کے خاتمے کا پاکستانی دعوے کو مسترد کرکرکے اسے ریاست کی جانب سے دنیا کو دھوکہ دینے سے تعبیر کیا اور کہا کہ داعش کے اب تک چھ سے زائد کیمپ بلوچستان میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز