سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبی آر ایس او کی جانب سے جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

بی آر ایس او کی جانب سے جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

برلن (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگناہزیشن کی آرگنائزنگ باڈی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے دن بی آرایس او کی جانب سے جرمنی کی دارالحکومت بر لن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان بھر میں نہتے لوگوں کے قتل عام اور وہاں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک متعدد لوگوں کواغوا کیا جا چکا ہے جبکہ موجودہ آپریشن میں 90لوگوں کو اب تک شہید کیا جا چکا ہے جن میں عورتوں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں پاکستانی فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے تربت میں ایک گھر کا ساتھ دن تک محاصرہ کر رکھا تھا جس کی وجہ سےگھر میں موجود عورتیں اور بچے شدید متاثر ہوئے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں، لوگوں کو اغوا کرنا اور اغوا بعد انہیں تشدد سے گزار کر شہید کر کے انکی لاشیں پھینکنا روز کا معمول بن چکے ہیں جس پر انسانی حقوق کے دعیدار بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے نعرے درج تھے۔جبکہ دوران مظاہرہ لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز