دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںسبی سے پاکستان آرمی نے معتدد بلوچ اغواءکئے : بی ایل اے

سبی سے پاکستان آرمی نے معتدد بلوچ اغواءکئے : بی ایل اے

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں تلی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی زمینی فوج نے پاکستان فضائیہ کی مدد سے پیش قدمی کرتے ہوئے آج صبح فوجی جارحیت شروع کرکے تلی کے علاقے کلگری ، چھرڑی اور مولے لڑ کے تمام گھروں اور جھونپڑیوں سے قیمتی اشیاء لوٹ کر انہیں جلادیا جبکہ وہاں سے توکلی مری، شکاری مری، جعفر مری اور حمل مری سمیت چار بچوں کو اغواء کرکے لے گئے اسکے علاوہ تلی میں بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی فورسز کے ساتھ شدید نوعیت کی جھڑپیں ہوئیں جس میں فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ آزاد ریاست کے حصول تک مزاحمت جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز