یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںافغان پارلیمنٹ و کندھار گورنر ہاوس پہ حملہ 50 سے زائد افراد...

افغان پارلیمنٹ و کندھار گورنر ہاوس پہ حملہ 50 سے زائد افراد ہلاک

کابل( ہمگام نیوز) سکیورٹی حکام کے مطابق کابل میں افغان پارلیمان کے قریب دہرے دھماکوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔کابل ہسپتال کے سربراہ سلیم رسولی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے پاس آنے والی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل ہے۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب عملہ چھٹی کے وقت عمارت سے باہر نکل رہا تھا اور اس وقت وہاں خاصی بھیڑ تھی۔اطلاعات کے مطابق کار بم اور خود کش حملہ آور کا ایک ساتھ دھماکہ ہوا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری کی گئی ایک ای میل میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حملے کا نشانہ افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں تھیں۔افغان ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے مقامی سربراہ ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

دریں اثنا کندھار کے گورنر ہاوس پہ حملے میں 20 سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے ، جبکہ خود صوبے گورنر و عرب امارات کے سفیر زخمی ہوئیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز