سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںجاپان کی فضائی گرد و نواح میں روسی جنگی طیارون کی پروازیں۔

جاپان کی فضائی گرد و نواح میں روسی جنگی طیارون کی پروازیں۔

ٹوکیو(ہمگام نیوز) روس کے بمبار طیاروں نے منگل کو جاپان کے گرد فضا میں پروازیں کیں۔ امریکی پیسیفک کمانڈ، جو ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں امریکہ کے فوجی آپریشن کی نگرانی کرتی ہے، کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پسیفک کمانڈ نے اس عمل کے دوران کوئی کارروائی نہیں کی کیونکہ روسی بمبار طیاروں کی پرواز سمت یا راستے کسی تشیویش کا باعث نہیں بنے۔ ایک اور امریکی عہدیدار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جاپان کے گرد دوران پرواز روسی طیارے بین الاقوامی فضائی حدود میں موجود رہے۔ قبل ازیں نشریاتی ادارے 146فاکس نیوز145 نے یہ رپورٹ دی تھی کہ اس اقدام کی وجہ سے جاپان کی فوج نے اپنے لڑاکا طیاروں کو چوکس کر دیا تھا جب کہ نارتھ امریکن ایرو سپیس ڈیفنس کمانڈ یعنی نوراڈ نے اپنی دفاعی حکمت عملی کو بڑھا دیا۔ نوراڈ کی ترجمان ایشلے پیک نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ نوراڈ کے دائرہ کار میں آنے والے علاقے کسی خطرے “مثال کے طور پر (فوجی) مشقوں یا حقیقی عالمی واقعات” کی صورت میں دفاعی حکمت عملی کو تبدیل کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز