سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبی۔ایس۔ایف کا انتظامی کونسل کا اجلاس ،مختلف ایجنڈے زیر بحث

بی۔ایس۔ایف کا انتظامی کونسل کا اجلاس ،مختلف ایجنڈے زیر بحث

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے انتظامی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بلوچ سالویشن فرنٹ کی جہد آزادی میں سیاسی جز کی حیثیت سے کرداراور الائنس کی موجودہ پوزیشن سمیت تنظیمی و سیاسی امورعالمی و علاقائی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے مختلف ایجنڈے زیر بحث لائے گئے جبکہ بلوچ سالویشن فرنٹ کے کابینہ اور ایگزیکٹو باڈی کے آئینی مدت پو را ہونے پر تحلیل کردی گئی اور اگلے سال کے لئے ایک نئی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق سعید یوسف بلوچ چیئر مین جبکہ میر قادر بلوچ سیکریٹری جنرل اور بانک حانی بلوچ مرکزی سیکریٹری اطلاعات منتخب کئے گئے اجلاس میں مختلف ایجنڈوں کو لے کر بحث سمیٹتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچ سالویشن فرنٹ قومی نجات کی جدوجہد میں ایک جز کی حیثیت سے اپناسیاسی کردار بہتر انداز سے ادا کررہی ہے بی ایس ایف کا بلوچ قومی آزادی کے جدوجہد میں ایک معمولی مگر ناقابل متزلزل کردار ہے اور ہم کھبی بھی اس غلط فہمی کا شکار نہیں رہے کہ بی ایس ایف کسی وسیع تر بلوچ قومی اتحاد کا نام ہے بلکہ بی ایس ایف ایک فورم اور ایک آواز ہے بی ایس ایف کی تشکیل ان نارواداریوں انتقامی کاروائیوں عدم برداشت اور گروئی و علاقائی سوچ کا نتیجہ ہے جو مختلف پارٹیوں میں بدرجہ اتم موجود تھے اور جس کی وجہ تھی کہ بی ایس ایف بلوچ سیاسی منظر نامہ میں سامنے آئی اور 2013 سے مستحکم انداز میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا قومی وسیاسی سفر جاری رکھا ہوائے انہوں نے کہاکہ بلوچ سالویشن فرنٹ ہر طرح کے اعصاب شکن حالات کا سختی سے مقابلہ کرتے ہوئے حوصلہ کے ساتھ آزادی کے موقف پر سختی سے کار بند ہے اور ہر طرح کے مشکلات کو اپنے اندر سمونے کی صلاحیت رکھتی ہیں ہر سیاسی پارٹی یا سیاسی اجتماع کو مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو دوران جدوجہد ناگزیر ہے اور ایک ناقابل مصالحت جدوجہد کے ساتھ کئی طرح کے مسائل ناگزیر طور پر جڑے ہوتے ہیں لیکن ان سب کا پرواہ کئے بغیر سیاسی اجتماعات اور تنظیمیں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اپنی نظریات اور اصولوں کی سچائی ثابت کرتے ہیں اجلاس میں بلوچ سالویشن فرنٹ کے ضابطہ اخلاق کے حوالہ سے بحث سمیٹتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچ سالویشن فرنٹ میں شامل تمام تنظیموں کا بی ایس ایف کے وضح کئے گئے ضابطہ اخلاق کی پابندی لازمی ہوگی اور کوئی بھی تنظیم آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈا سے روگردانی کریگی تو وہ بلوچ سالویشن فرنٹ کا حصہ نہیں رہ سکتاجب کہ الائنس میں شامل تمام اتحادی تنظیمیں اپنے اپنے پارٹی پالیسیوں میں آزاد ہے اور کسی بھی حوالہ سے آزادانہ طور پر اپنی پارٹی پالیسوں کی تشہیر کرسکتے ہیں ہے اور اگر کوئی ایسی پالیسی بیان جس پر دیگراتحادی تنظیمیں متفق نہ ہو تو تو الائنس میں شامل وہ تنظیم بلوچ سالویشن فرنٹ کے بجائے اپنی پارٹی پلیٹ فارم سے سے بیان جاری کرنے کا مجاز ہے اجلاس میں کہاگیا کہ عالمی سیاسی صورتحال میں غیر معمولی تبدیلی آچکی ہے بلوچ قیادت اسے اپنے حق میں استعمال کرنے کے لئے سفارتی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے عالمی برادری کو بلوچ قومی آذادی کی غیر مشروط حمایت پر مجبور کریں تاکہ بلوچ قوم ایک روشن مستقبل میں اپنی سیاسی تعلیمی و اقتصادی ترقی کا احیاء کرسکین اجلاس میں کہا گیا کہ آزادی کی جدوجہد اقوام متحدہ کے منشور کا کلیدی حصہ ہے بلوچ اپنی آزادی کے لئے سیاسی و جمہوری انداز میں جدوجہد کررہی ہے اور آزادی اور آزادی کے لئے جدوجہد کا حق بلوچ قوم کو بین الاقوامی قوانیں بھی دیتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچ قوم اپنی آزادی کے لئے جنیوا کنونشن اور بین لاقوامی قوانین کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں بلوچ اپنی تشخص آزادی اور منفرد شناخت کے حصول کے لئے جو جدوجہد کررہے ہیں وہ اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی اصولوں پر مبنی ہے اپنی آزادی کی دفاع اور سیاست ایک اعلی انسانی اقدارہے عالمی ویورپی برادری جس طرح مشرقی تیمور کے آزادی کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی اگر وہ بلوچ قومی آزادی کے حوالہ سے بھی اسی طرح اپنی زمہ داریوں کا احساس کریں تو بلوچ قوم ان کے ٹھوس اور بامعنی کوششوں کاخیر مقدم کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز