سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبی۔ایس۔ایف کا جہدآزادی کے شہداہ کو خراج تحسین۔

بی۔ایس۔ایف کا جہدآزادی کے شہداہ کو خراج تحسین۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلو چ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری ایک بیان میں شہید امیر بخش سگارشہید ڈاکٹر منان بلوچ شہید اشرف بلوچ شہید نوروز بلوچ شہید ساجد بلوچ شہید زامر بگٹی شہید بانک جانل ڈومبکی بانک زامر ڈومبکی اور دیگر شہداء کو قومی آزادی کی جدوجہد میں بے لوث اور غیر معمولی کردارکے حوالہ سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء نے سچائی اور آزادی کے لئے بلوچ گلزمین پر قربان گئے ان کافکری ورثہ بلوچ قوم کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے بلوچ قوم کے لئے ایک راستہ اور ایک فلسفہ چھوڑ کرامر ہوگئے ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم کے راہنماء اور نمائندگی کے حق دار وہی ہے جو بلوچ قوم کو نوآبادیاتی غلامی سے نجات دلانے کی کوششوں مین اپنی جان و مال کا پرواہ کئے بغیر آگے بڑھے اور جدوجہدکی اور بلوچ قوم کو آزادی کے فکر سے روشناس کرایا ترجمان نے کہاکہ شہداء نے بلوچ قوم کی آزادی وقار اور مستقبل کے لئے جدوجہد کی داغ بیل ڈالی اور اسے اپنے لہو کے تسلسل سے زندہ رکھاوہ اپنے مقصد اور ارادے سے نہیں ہٹے سمجھوتہ اور مصلحت کے تمام شکلوں کو مسترد کیا ترجمان نے کہاکہ بلوچ سماج میں ایسی پارٹیوں کی کمی نہیں جو اپنے آپ کو بلوچ کا نمائندہ اور بلوچ دوستی کے جسے وہ عرف عام میں قوم پرستی کہتے ہیں کے علمبردار کے طور پراپنے آپ کو پیش کررہے ہیں لیکن اگر دیکھا جائے تو وہ بلوچ دوستی کے معیار کے بلکل الٹ سمت میں جارہے ہیں وہ ایشوز اور انتخابی سیاست تک محدود ہے اور سطحی ایشوز کو لے کر وہ بلوچ سماج میں اپنے امیج بنانے کی کوشش کررہے ہیں اگر شہداء کے جدوجہد کے تناظر میں ان کا موازنہ کیا جائے تو یہ نوآبادیاتی نظام کے لئے بفر کے طور پر کام کررہے ہیں یہ شہداء کے قربانیوں اور تکالیف اور فیصلہ کن مطالبہ آجوئی کو کاؤنٹر کر رہے ہیں اتنی تکالیف اور قربانیوں کے بعد اگر کوئی اٹھ کر شہداء کے موقف سے ہٹ کر سطحی ایشوز کی بات کریں تو کیا یہ شہدا ء کے روح کو تکلیف کے ساتھ ساتھ روشن مستقبل کا ارمان لے کر ان کروڑوں بلوچوں کے جزبات کو مجروح کرنے کی متراف نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ شہداء کو یاد کرنے کا مقصد ان کے فکر کودہرانا اور مشعل راہ بناناہے بلوچ کا منزل آزادی ہے آزادی کے بغیر بلوچ سیاسی و سماجی و اقتصادی طور پر ترقی نہیں کرسکتا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز