سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںامریکہ کا تاریخ میں پہلی دفعہ طاقتور جی بی یو بم کا...

امریکہ کا تاریخ میں پہلی دفعہ طاقتور جی بی یو بم کا استعمال

کابل (ہمگام نیوز ) امریکی افواج کی طرف سے دنیا کا سب سے طاقت ور بم افغانستان میں موجود دولت اسلامیہ پر گرادیا گیا۔ پینٹاگون کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جی بی یو 43 جس کو تمام بمبوں کی ماں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے افغانستان کے صوبہ ننگرھار میں دولت اسلامیہ کے دہشتگردوں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔ صوبہ ننگرھار پاکستان کے سرحد کے قریب واقع ہے جہاں سے پاکستانی پراکسی افغانستان کے حکومت کے خلاف جنگ کررہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ بم آچن کے علاقے میں موجود غاروں پر گرایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل نیکولسن نے امریکی کانگریس کو بتایا تھا کہ افغانستان میں موجود دولت اسلامیہ کا عراقی دولت اسلامیہ سے کوئی تعلق نہیں اور افغانستان میں موجود اس تنظیم کے زیادہ تر جنگجوں پاکستانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز