کوئٹہ(ہمگام نیوز) قمبرانی روڈ کوئٹہ سے لاش بر آمد ، نعیم مری کے نام سے شناخت ہوگئی،جسے چار روز قبل قتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے ایک لاش بر آمد ہوئی ہے جس کی شناخت محمد نعیم مری ے نام سے ہوگئی جسے چار روز قبل قتل کرکے لاش پھینک دی گئی۔محمد نعیم مری کو 27ستمبر 2012کو سیوک سینٹر کراچی سے کے سامنے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست بعد لاپتہ کیا تھا۔پانچ سال تک خفیہ اداروں نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے بعد گذشتہ رات اس کی لاش کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ میں پھینک دیا گیا۔