مستونگ (ہمگام نیوز ) تازہ ترین اطلاع کے مطابق گذشتہ دو دن سے اسپلنجی و گردونواح میں قابض پاکستان آرمی کی بربریت میں مزید شدت لانے کےلئے اب سے تهوڑی دیر قبل مستونگ شہر سے 30 کے قریب فوجی گاڑیاں اسپلنجی کی طرف روانہ ہوگئے ہیں .واضح رہے کہ قابض پاکستان آرمی نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق درجنوں چرواہے اور دیگر بلوچ فرزندوں کو اغواء کیا گیا ہے اور ساتھ ہی جیٹ طیاروں کی بمباری سے خواتین و بچوں کی شہادت کی بهی اطلاع ہے