لندن(ہمگام نیوز) ندن حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں برطانوی پولیس نے بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج بروز اتوار یہ گرفتاریاں لندن کے مشرقی علاقے سے کی گئی ہیں۔ گزشتہ رات رونما ہونے والی تین حملہ آوروں کی کارروائی میں سات افراد ہلاک جبکہ اڑتالیس زخمی ہو گئے تھے۔ برطانوی پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ مسلم انتہا پسندوں کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ ادھر وزیر اعظم ٹریزا مے نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کو مزید سخت بنایا جائے گا۔


