سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںتمپ: پاکستانی آرمی نے کئ بلوچوں کو جبراً اغوا کر لیا اور...

تمپ: پاکستانی آرمی نے کئ بلوچوں کو جبراً اغوا کر لیا اور کئ گھرو کو نذر آتش

تمپ ( ھمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے تمپ کے چھوٹے قصبے پل آباد میں قابض پاکستانی آرمی نے بلوچی رسم و روایات کو روندھ کر ایک گھر میں خواتین اور بچوں کو سخت تشدد کو کا نشانہ بنا کر گھر کی مکمل تلاشی کے بعد تمام قیمتی اشیا اپنے قبضے میں لے کر جو کہ پاکستانی آرمی کا پرانا وطیرہ ہے مقبوضہ بلوچستان میں جہاں آپریشن کرکے گھروں جلانے سے پہلے گھر میں موجود تمام قیمتی سامان کو چوری بھی کرتا جو چیز ان کے کام کی نہیں ہوتی ہے اسے گھر کے ساتھ جلا کر راکھ کردیتا ہے ” اس کے علاوہ کئ گھروں کو نزر آتش بھی کردیا اور کئ بلوچوں کو تشدد کرنے کے بعد ان کو جبرا اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ایک 80 سالہ بزرگ برکت قصاب کی زندگی بھر جمع پونجھی کو اپنے قبضے میں لے کر ان کے گھر جلا دیا اور برکت کو اس کے بیٹے سمیت جبراً اغوا کر لیا اس کے علاوہ چند مغوی بلوچوں کے نام یہ ہیں جو کہ گزشتہ روز تمپ میں آپریشن کے دوران ان کو تشدد کرنے کے بعد انکو اپنے ساتھ لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے مولا بخش، محمد اسلم، برکت قصاب، نظر ولد اسماعیل، دادشاہ اور اسکے بیٹے زاھد کو اپنے ساتھ لے گئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز