کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں ڈپٹی کمیشنرخاران اور ایکسین بی اینڈ آرشہاب مگسی کے گھروں پربیک وقت دستی بموں سے حملہ کیا جنکی ذمہ داری ہم قبول کرتے ہیں یہ حملے ایک آخری تنبیہ کے طور پر کیا گیا کہ وہ آئندہ شاہ سے ذیادہ شاہ کا وفادار بنے کی مزید کوشش نہ کریں ورنہ ان پر شدت کے ساتھ حملہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہاکہ مذکورہ اشخا ص ناگ سے گزرنے والی سی پیک CPECکے لنک روڈ کی تعمیر میں ریاستی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں جو کہ پاکستان اور چین کی جانب سے بلوچ قومی بقاء اور قومی وجود کو صفہ ہستی سے مٹانے کا منصوبہ ہے جہاں یہ بلوچ عوام کو دھمکی اور دہشت کے ذریعے ایسے بلوچ دشمن منصوبوں میں شراکت دار اور تعاون کرنے کیلے بزور طاقت مجبور کررہے ہیں جس کا واضح ثبوت خاران کے عوام ہیں جو کافی عرصے سے ان ریاستی ایجنٹوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں جو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ہماری تنظیم قومی آذادی کی جہدوجہد کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں کے دفاع کا ہر سطح پر حق محفوظ رکھتی ہے۔