پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںکوئٹہ و سبی سے دو تشدد زدہ لاشیں برآمد

کوئٹہ و سبی سے دو تشدد زدہ لاشیں برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے پولیس تھانہ خروٹ آباد کے عملے کو مغربی بائی پاس پر حاجی کیمپ کے قریب سے 32سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے قلات کی تحصیل خالق آباد منگچر کے رہائشی ظہور احمد ولد عبدالحمید بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔لاش بولان میڈیکل اسپتال منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹر نے سر اور سینے پر زخم کے نشانات کی تصدیق کرتے ہوئے موت کی وجہ تشدد کو قرار دیا ہے،جبکہ سبی کے علاقے بختیار آباد سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز