کوئٹہ (ہمگام نیوز) ضلع پشین کے علاقے یارو سے تین لاشیں برآمد علاقے میں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو پولیس کو ضلع پشین کے علاقے یارو سے تین مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جنھیں پولیس نے فوری طو رپر قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا پولیس کے مطابق فوری طور پر تینوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔