ڈیرہ بگٹی ( ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی میں بم حملے میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کا دو کارندہ ہلاک دو زخمی، تفصلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو میں ریاست کی طرف سے مقامی چور اور ڈاکوں پر مشتمل قائم کردہ ڈیتھ سکواڈ جسے موڈا گروپ بھی کہا جاتا ہے کہ کارندوں کو اس وقت بلوچ سرمچاروں نے بم حملے کا نشانہ بنا جب وہ ڈیرہ بگٹی سے مرو کے طرف جارہے تھے بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ سیف اللہ ولد جمال خان اور محمداسلم ہلاک ہوئے جبکہ منگل، اور امام بخش شدید زخمی ہوئے۔ مزکورہ گرو کو پاکستانی فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے وہ علاقے میں چوری، ڈکیتی کرنے سمیت بلوچ آزادی پسندوں اور ان کے ہمدردوں کے اغوا اور مخبری میں بھی سرگرم ہے –
تربت کے علاقے میں پاکستانی آرمی کی اہلکاروں پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری ذرائع کے مطابق اس حملے میں اسلم اور واجد نامی دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوگئے –