کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے اختر آباد سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔