تربت(ہمگام نیوز) تربت کے علاقے دشت میں فورسز کا آپریشن ، ایک کمسن نوجوان حراست بعد لاپتہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے کیچ کے علاقے دشت کروس تنک میں علی الصبح آپریشن کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،گھروں کے قیمتی سامان لوٹ لئے جبکہ ایک کمسن نوجوان کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جسکی شناخت صغیر ولد قادر بخش کے نام سے ہوگئی جو کروس تنک کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔


