گوادر (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسز نے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، 14 روز بعد لاش برآمد ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو گوادر کے علاقے شادی کور سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے نوجوان احمد ولد گہرام بلوچ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق احمد بلوچ کو 5 اکتوبر کو قابض پاکستانی فورسز نے تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، جبکہ 14 روز تک جبری گمشدگی کے بعد 19 اکتوبر کو ان کی لاش گوادر سے برآمد ہوئی۔
احمد بلوچ کی جبری گمشدگی اور بعد ازاں قتل کیے جانے کی تصدیق بلوچ انسانی حقوق کے اداروں نے بھی
کی ہے۔


