سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپسنی میں پاکستانی فوج پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل...

پسنی میں پاکستانی فوج پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز سرمچاروں نے ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں بیلار کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے کہا کہ پندرہ اگست کو ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں ریاستی مخبر اور بلوچ نسل کشی میں پاکستانی فوج کے ہمنوا میر داد دوست کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ عام لوگوں کو زبردستی فوجی کیمپوں میں لے جانے اور تقریبات کا حصہ بننے کیلئے دھمکی اورلالچ دینے جیسے برائیوں میں بھی ملوث تھا۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ جو بھی شخص بلوچ نسل کشی میں قابض ریاست کاہمنوا ہوگا، اس کی سزا موت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز