یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمستونگ:دو افراد کی لاشیں برآمد،ناقابل شناخت

مستونگ:دو افراد کی لاشیں برآمد،ناقابل شناخت

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مستونگ کے پہاڑی علاقے سے دو افرادکی کئی ہفتے پرانی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روزمستونگ کے نواحی علاقے کابو میں پہاڑی سلسلے میں دو افراد کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
اس اطلاع پر ایک خصوصی ٹیم علاقے میں بجھوائی گئی جس نے لاشیں تحویل میں لیکر کوئٹہ منتقل کردیں۔ ذرائع کے مطابق لاشیں کئی ہفتے پرانی ہونے کے باعث ہڈیوں کے ڈھانچے میں بدل گئی ہیں اور ناقابل شناخت ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاشیں مئی میں کوئٹہ سےاغوا ہونے والے غیر ملکیوں کی ہوسکتی ہیں، تاہم ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد حتمی رپورٹ سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز