دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپاکستان حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار کرے: امریکہ

پاکستان حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار کرے: امریکہ

اسلام آباد(ہمگام نیوز)امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار کر کے ان پر فردِ جرم عائد کرے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ترجمان ہیدر ناورٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘امریکہ کو سخت تشویش ہے کہ لشکرِ طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کی نظربندی ختم کر دی گئی ہے۔ لشکرِ طیبہ ایک طے شدہ غیرملکی دہشت گرد تنظیم ہے جو دہشت گرد حملوں میں سینکڑوں معصوم شہریوں، بشمول امریکیوں کی ہلاکت کی ذمہدار ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ انھیں گرفتار کر کے ان پر فردِ جرم عائد کرے‘۔
سفارت خانے کے بیان کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ نے مئی 2008 میں حافظ سعید کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ اس کے علاوہ نومبر 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد دسمبر 2008 میں اقوامِ متحدہ نے بھی انھیں دہشت گرد قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز