فری بلوچستان موومنٹ اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کے وفود کے درمیان اٹھارہ نومبر کو ملاقات ہوا اس ملاقات میں ماضی میں پیدا ہونے والے غلط فہمیوں اور جن کی وجہ سے پیداہونے والے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے وفود نے ماضی کے مسائل کے حل کے لیے اور مستقبل میں مختلف محاذ پر باہمی اشتراک کے لیے مزید بات چیت پر اتفاق کیا
دونوں پارٹیوں کے وفود نے تمام مسائل پر مرحلہ وار بات چیت اور ان کے حل کے لیے ایک ٹائم فریم تشکیل دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ان مسائل پر بحث و مباحثہ کے لیے ہمارے وفود مختلف ممالک میں ملاقاتیں کریں اور اس حوالے سے جو بھی پیشرفت ہوگی ہم قوم کو آگاہ کرتے رہیں گے۔