پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeخبریںلندن ۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے خلاف ریلی فری بلوچستان...

لندن ۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے خلاف ریلی فری بلوچستان موومنٹ کی شرکت

لندن (ہمگام نیوز) افغانستان پر طالبان کے قبضے کے خلاف آج بروز ہفتہ برطانیہ میں فری افغانستان کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ طالبان اورپاکستان کے خلاف ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں برطانیہ میں مقیم افغانوں نے شرکت کی اور پاکستان اور طالبان کے خلاف نعرے لگائے فری افغانستان ریلی ماربل آرچ سے شروع ہوئی اور( ٹاین ڈاووننگ سٹریٹ) برطانوی وزیر اعظم ہاوس سے ہوتا ہوا پارلیمینٹ ہاوس کے سامنے پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کر گیا۔

ریلی میں شرکا نے افغانستان اور بلوچستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے خطے میں پاکستان کی دہشت گردی پاکستان کی طالبان سرپرستی اور افغانستان پر قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ریلی میں افغانستان میں طالبان کے قبضے کے خلاف بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

جنہوں نے پاکستان اور طالبان کی افغانستان میںں دہشت گردی اور خواتین کے حقوق سلب کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز