دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبی این ایم کا جرمنی و آسٹریلیا میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

بی این ایم کا جرمنی و آسٹریلیا میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

کوئٹہ (ہمگام  نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کراچی سے کمسن بچوں اور طلباء کے اغوا کو کئی دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کیا جا رہاہے۔ اکتوبر میں پرائمری اسکول کے بچوں آفتاب یونس اور الفت الطاف سمیت بی ایچ آر او کے سیکریٹری انفارمیشن نواز عطا اورساتھیوں اور نومبر میں بی ایس او آزاد کے سیکریٹری جنرل ثنا عزت بلوچ اور ساتھیوں کو سندھ رینجرز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اُٹھا کر لاپتہ کیا ہے۔ اس کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کل ہفتہ کے روز جرمنی کے شہر میونخ میں ان مظالم کے خلاف بی این ایم کا احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ اسی طرح دس دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مظاہرہ کیا جائے گا۔ اگلے ہفتے آسٹریلیاکے شہر میلبورن میں بی ایس او آزاد کے ساتھ مشترکہ احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ ترجمان نے تمام سیاسی اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ ان مظاہروں میں شرکت کرکے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور سوشل میڈیا کے صارفین، بلوچ طلباء اور بلوچ کمسن بچوں کی رہائی کیلئے آن لائن شرکت کرکے اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔ احتجاجوں کے دوران #SaveBalochChildren #BalochGenocide #SaveBSOAzadLeaders کے ہشیٹیگ استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز