کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ بلیلی کے علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پانچ ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
جبکہ پاکستانی فورسز نے دعوی کیا جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔