چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکابل ہوٹل حملہ میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے،" افغان حکومت

کابل ہوٹل حملہ میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے،” افغان حکومت

کابل( ہمگام نیوز) ہفتہ اور اتوار کی رات کابل کے دوسرے بڑے لگژری فائیو اسٹار ہوٹل پر حملہ کیا گیا۔جس میں کل پانچ دہشتگرد شامل تھے جو کہ فوجی وردی میں ملبوس تھے اور پشتو میں ایک دوسرے کے ساتھ بات کر رہے تھے کہ سب کو مارنا ہے ان میں کوئی اچھا یا برا نہیں ۔ حملہ آوروں نے ہوٹل کے اندر اہم حصے میں داخل ہونے کیلئے کچن کے راستے کی منصوبہ بندی کیا تھا۔حملہ آوروں کی پہلی منزل سے لے کر پانچویں منزل تک پہنچنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ انھوں نے ہوٹل کے سیکورٹی عملے کے غفلت اور سیکورٹی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر بہت پہلے جامع منصوبہ بندی سے کام کیا ہوگا ۔اس حملے میں 30 سے زیادہ افراد کو ماردیا گیا۔بہت سے زخمی ہوئے۔ حملے کے وقت افغان ائیر لائن “کام ائیر ” کے 40 پائلٹ اور عملے کے دوسرے اسٹاف بھی اس میں موجود تھے ان میں سے 10 افراد کو ماردیا گیا۔مرنے والوں میں ہوٹل کا عملہ،افغان سیکورٹی فورسز،ملکی غیر ملکی مہمان،5 دہشتگرد سب اس میں شامل ہیں۔تاہم افغان سیکورٹی فورسز نے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کیا ۔ان مرنے والوں میں یوکرین کے 6 شہری بھی شامل ہیں۔ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث 150 کے قریب مہمان باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حملے کی طالبان نے زمہداری قبول کی ہے جبکہ افغان حکومت نے اس کا الزام پاکستان کی سرپرستی میں چلنے والے حقانی ” نیٹ ورک “کو اس کا موردالزام ٹھرایا گیاہے ۔اور امریکہ کا بھی یہی موقف ہے کہ “حقانی نیٹ ورک” کو پاکستانی آئی-ایس-آئی کی سرپرستی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز