دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایف بی ایم کاگوادرمیں غیرقانونی سرمایہ کاری کےخلاف لندن میں مظاہرہ

ایف بی ایم کاگوادرمیں غیرقانونی سرمایہ کاری کےخلاف لندن میں مظاہرہ

لندن ( ہمگام نیوز ) 27 جنوری کو لندن میں فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام گوادر میں “ون انویسٹمنٹ ؛ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا بلوچ رہنما واجہ حیربیار مری کی سربراہی میں چلنے والی تنظیم فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم کی جانب سے نام نہاد سی پیک کے خلاف لندن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔گوادر میں چائنا اور پاکستان کی غیر قانونی سرمایہ کاری کے خلاف ” فری بلوچستان موومنٹ” کا بلوچ کمیونٹی، دوسرے انسانی حقوق اور سیاسی کارکنان ،بشمول بلوچ ریپبلکن پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ لندن میں احتجاج کیا گیا ۔مقررین نے بتایا کہ
ہمارا مقصد احتجاج دراصل دنیا اور بین
الاقومی سرمایہ کاروں کو “گوادر میں ون انویسٹمنٹ” کے خلاف پاکستان اور چین کی بلوچستان میں غیر قانونی آبادکاری اور مقامی آبادیات کی تبدیلی لاکھوں کے اعداد وشمار میں پنجاب اور چین سے آبادکار لانے کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ بلوچ قوم ایسے غیرقانونی آبادکاری پروجیکٹس کی ہمیشہ کیلئے اسی طرح سے بھرپور مخالفت کرتی رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز