کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل ایکسپریس کو نصیرآباد کے علاقے منگولی کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بمب سے نشانہ بنایا ہے۔ سرباز بلوچ نےکہا ہے کہ حملے سے ریلوے ٹریک کا کئی فٹ حصہ تباہ اور بولان میل کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئی۔ بی آر اے اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ بھی واضح کرتی ہے کہ پاکستانی تنصیبات پر ہمارے حملے جاری رہینگے اور ہم بلوچ عوام کو باخبر کرتے رہے ہیں کہ ٹرینوں میں سفر کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر اپنے نقصانات کے زمہ دار وہ خود ہونگے۔ سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ انکی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔