پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور سے آئی- ایس-آئی اور ایف سی نے ایک بلوچ نوجوان کو جبری طور پر اغواہ کیا ۔اطلاعات ہیں کہ پنجگور سے خفیہ اداروں و فورسز ایک شخص کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے کہن زنگی ایسائی میں دکان سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکار حاجی جمعہ کے بیٹے عمران کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی علاقے سے فورسز نے ایک اور شخص کو اٹھایا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔یہ مسئلہ خالصتا انسانی حقوق کا ایک انتہائی سنگین مسئلہ یے جو کہ ریاستی سرپرستی میں ایک مکمل منصوبہ بندی سے اب تک جاری ہے۔