یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںکوئٹہ:پولیس نے طلبا و طالبات پر آنسو گیس فائر "متعدد طلبا و...

کوئٹہ:پولیس نے طلبا و طالبات پر آنسو گیس فائر “متعدد طلبا و طالبات زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بی ایم سی کے بلوچ ،پشتون طلباء و طالبات حالیہ انٹری ٹیسٹ میں بےضابطگیوں اور نا انصافیوں کے خلاف مجبور ہوکر اپنے جائز تعلیمی حقوق کے متعلق کوئٹہ میں جمہوری انداز میں ڈی سی چوک نزد پی ٹی سی ایل آفس کے قریب ایچ ای سی کے دانستہ ناانصافیوں اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔جسے پولیس نے وزیراعلی قدوس بزنجو،وزیرداخلہ سرفراز وچیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کی ہدایات پر ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہو کر طاقت کا مظاہرہ کیا۔جہاں پولیس نے آنسو گیس کے گولے فائر کیئے جس کے نتیجے میں بہت سے طلباء طالبات زخمی ہوئے۔

جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے 3 طلباء کو حراست میں لے کر غیرقانونی طاقت کا مظاہرہ کرکے انھیں گرفتار کرلیا ۔زخمیوں کو طلباء نے اپنی مدد آپ کے تحت ایمبولینس سروس نہ ہونے کی بناء پر رکشوں میں بٹھا کر سول ہسپتال لے جایا گیا تاکہ ان کی علاج ممکن ہوسکے۔یاد رہے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے کارکنان نے ان طلباء کو سیاسی و اخلاقی کمک فراہم کی ہیں۔جبکہ طلباء و طالبات کا یہ احتجاج تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز