سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںڈاکٹر سعید بادینی کی جبری اغواء نما گرفتاری کی ایف آئی آر...

ڈاکٹر سعید بادینی کی جبری اغواء نما گرفتاری کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان میں میڈیکل کےطالب علم کے مبینہ اغوا کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کی اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔بولان میڈیکل کالج کے طالب علم ڈاکٹر سعید بلوچ کو مبینہ طور پر کالج کے ہاسٹل سے دو روز قبل پاکستانی خفیہ اداروں کےاہلکاروں نے جبری طور ‘اغوا’ کیا تھا۔طلباء مظاہرین کی جانب سے ڈاکٹر سعید بلوچ کی باحفاظت فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے مبینہ اغوا کی ایف آئی آر درج نہیں کرادی گئی۔ڈاکٹر سعید اللہ کی بازیابی تک بولان میڈیکل کالج کی سرگرمیاں، دفاتر، کلاسز اور امتحانات بند کردی گئی ہیںوائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سعید بلوچ کی ‘بحفاظت بازیابی’ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز