سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپاکستان میں قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون سے حملوں نے تباہی مچادی

پاکستان میں قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون سے حملوں نے تباہی مچادی

(ہمگام ویب نیوز)باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقے میں امریکن ڈرون حملوں نے تباہی مچادی، تفصیلات کے مطابق آج صبح اس وقت ڈرون سے میزائل داغے گئے جب شدت پسندوں کے سربراہان تربیت گاہ کا جائزہ لے رہے تھے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ باجوڑ ایجنسی کے امیر مولوی گل محمد پر کیا گیا جس میں ان کے مارے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور کمانڈر یاسین کی بھی اطلاعات ہیں جو شدت پسندوں کو تربیت فراہم کرنے کا کام کرتے تھے، تاہم آزاد ذرائع سے ابھی تک اس بات کی تصدیق ہونا باقی ہے ـ
طالبان ذرائع کا ہمیشہ سے یہ موقف رہاہے کہ تحریک طالبان پاکستان پر ڈرون حملے حکومت پاکستان کی ایماء سے ہو رے ہیں ۔کیونکہ ماضی میں اس بات کا انکشاف وکی لیکس کی طرف سے ہوا تھا کہ امریکہ کو مطلوبہ ٹارگٹ کیلئے آئی- ایس-آئی اور سی- آئی- اے  کی جوائنٹلی انٹیلیجنس شیئرنگ ہوتی رہتی ہے۔  جس میں ان کو پاکستان کی طرف سے جاسوسی نیٹورک کی حمایت حاصل ہے، اسی وجہ سے بعض تجزیہ نگار پاکستان اور باڈر پر ڈرون حملوں کی حمایت بھی کرتے ہیں جبکہ اسکی مخالف بیان بازیاں بھی درجنوں سے زائد ہیں ۔ایسے حالات میں ہرمضبوط  فریق اپنی قومی مفاد کے تعفظ کے لیئے کوشش میں مصروف رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز