سه شنبه, اپریل 29, 2025
HomeخبریںSave Bloch people from Pakistani war crimes in Baluchistan ,; Bloch...

Save Bloch people from Pakistani war crimes in Baluchistan ,; Bloch republican party

جنیوا (ہمگام ویب نیوز) حالیہ دنوں سوئٹزرلینڈ /جنیوا میں اقوام متحدہ کے 37 ویں سیشن کے دوران دوسرے روز بھی بی آر پی کے کارکنان بلوچی  بیرک فضاء میں لہراتے ہوئے قابض پاکستانی مظالم کے خلاف دنیا کو آگاہی دینے  کیلئے پرجوش انداز میں نعرے بازی کی۔
اقوام متحدہ کے دفتر میں یورپ بھر سے آئے ہوئے بلوچ ریپبلکن پارٹی کے کارکنوں نے بلوچ قومی پوشاک پہنتے ہوئے بلوچ کلچر کو دنیا کے سامنے فخریہ انداز میں پیش کی۔اسی طرح بلوچ ریپبلکن پارٹی کے زمہداران نے مختلف ممالک کے رہنماوں اور انسانی حقوق کے کارکنان سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا۔جہاں انھیں مقبوضہ بلوچستان میں طویل مدت سے جاری  قابض پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچ نسل کشی و انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی دی۔
مزید یہ کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی کا کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا۔اسی طرح بی آر پی  کے سیاسی عہدیداران نے وہاں بیشتر لوگوں کو مقبوضہ بلوچستان کے بارے میں پاکستانی مظالم سے  آگاہی دی۔اس کے علاوہ جنیوا شہر میں  چلنے والے ٹیکسیوں پر
Save baloch people from pakistani war crimes in balochistan
کے سلوگن کے ساتھ بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی۔
اور کثیر تعداد میں  یہ ٹیکسی میڈیا اور مقامی عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پورا دن شہر میں گھومتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز