سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ/بولان میں دو افراد کی لاشیں برآمد ،دو بھائی بازیاب

کوئٹہ/بولان میں دو افراد کی لاشیں برآمد ،دو بھائی بازیاب

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بولان و کوئٹہ میں دو افراد کی لاشیں برآمد، اطلاعات کے مطابق ،بولان میں مچھ پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت رضامحمد ولد شیر محمد قوم سمالانی سکنہ بروری کوئٹہ سے ہوئی ہے،
جبکہ زہری ٹاؤن سے ایک لاش ملی ہے، جسے شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں ثناء گزشتہ شب حب چوکی سے دو بھائی چاکر اور گل داد ولد مراد سکنہ کیچ گورکوپ جمک بازیاب ہوگئے ہیں جنکو فورسز نے26 جنوری2018 کو حب سے حراست بعد لاپتہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز