کوئٹہ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں حالیہ ہزار کمیونٹی کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقع کے بعد کوئٹہ میں ہزارہ کمینوٹی سے تعلق رکھنے والی جلیہ حیدر نے تاد مرگ بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔جن کا ڈیمانڈ یہ تھا کہ جب تک پاکستان آرمی کی چیف کوئٹہ کا دورہ نہیں کرینگے وہ اپنے بھوک ہڑتال کو جاری رکھینگے۔ تازہ ترین اطالاعات کے مطابق قابض پاکستان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ قابص فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیں گے اور ہزارہ برادری کے مظاہرین سے ملاقات کریں گے۔ یادرہے قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کوئٹہ پہنچے گئے تھے، انہوں نے ہزارہ مقتولین کے لیے فاتحہ خوانی کی، بلوچستان شیعہ کانفرنس، مجلس وحدت مسلمین اور سیکولر جماعت ایچ ڈی پی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تاہم مظاہرین نے ان کی اپیل مسترد کردی تھی۔ اور کہا تھا کہ وزیر داخلہ صرف فاتحہ خوانی کرنے آئے ہیں۔ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ آرمی چیف ان سے ملاقات کریں اور ہمارے مطالبات سنیں، ہم اپنا احتجاج نہ صرف بڑھائیں گے بلکہ بلوچستان کی سطح پر اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک آرمی چیف کوئٹہ نہیں آتے، ہم ان کے ساتھ مذاکرات میں اپنے تین مطالبات پیش کریں گے۔