شنبه, اکتوبر 26, 2024
Homeخبریںسروان:قبضہ گیر ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص شہید

سروان:قبضہ گیر ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص شہید

سراوان( ہمگام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں قبضہ گیر ایرانی پولیس نے بلا وجہ ایک گاڑی پر فائرنگ سے ایک بلوچ فرزند شہید ہمگام نمائندہ کے مطابق ایک بلوچ شہری جو اپنے گاڑی میں چاول لاد کر لے جا رہا تھا کہ قبضہ گیر ایرانی پولیس نے گاڈی پر بلاوجہ فائرنگ کھول دیاجس کے نتیجے میں ایک بلوچ فرزند شہید ہوگیا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق شہید ہونے بلوچ نے اپنا ہاتھ ہلا کر کہا کہ مجھے نہیں مارو میں یہاں روز چاول لے کر گزرتا ہوں لیکن پولیس نے ان کی ایک نہیں سنی اور اسے قتل کر دیا اس کے علاوہ جب موقع پر اس دردناک منظر کا ویڈیو بنایا جارہا تھا تو انہیں بھی پکڑ شدید تشدد کا نشانہ بنایا
مقتول شخص کے بارے میں تفصیلات آنا باقی ہیں

یادرہے قبضہ گیر ایرانی فورسز نے تیس دنوں کے اندر چلتی راہ اور چلتی گاڑیوں میں درجنوں بلوچوں کو اسی طرح بلا وجہ فائرنگ کرکے شدید زخمی اور قتل کر دیاجاتا ہیں ـ باخبر ذرائع کے مطابق ایسے کئی بلوچوں کو جنگلوں، بیابانوں اور صحراؤں میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا جاتا ہیں جو کہ واقعات ابھی تک ذرائع ابلاغ میں رپورٹ نہیں ہوئے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز