شنبه, اکتوبر 26, 2024
Homeخبریںامریکہ نےایران کے6 افراداور3 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی

امریکہ نےایران کے6 افراداور3 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی

واشنگٹن (ہمگام ویب ڈیسک ) اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران پر حالیہ جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں کے بعد وزیر خزانہ مسٹر سٹیو مونچن کا کہنا تھا ’کہ ہم پاسدارانِ انقلاب کی آمدنی کے تمام ذرائع کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے پاسدارانِ انقلاب پر عائدکی جانے والی نئی پابندیاں ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے دو روز بعد سامنے آئی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاسدارانِ انقلاب کو ’بد عنوان دہشت گرد ملیشیا‘ قرار دیتے ہیں۔ انھوں نے گذشتہ سال اکتوبر میں پاسدارانِ انقلاب پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دیا تھا۔پاسدارانِ انقلاب کا شمار ایران کی بڑی فوجی ،سیاسی اور اقتصادی قوتوں میں ہوتا ہے۔ایران کے انتظامی ڈھانچے کے مطابق عام حالات میں اندرونی سلامتی کے خطرے سے نمٹنے کی ذمہ داری پولیس اور انٹیلیجنس پر ہوتی ہے لیکن صورت حال کے سنگین رخ اختیار کرنے پر اس سے نمٹنے کی ذمہداری پاسدارانِ انقلاب کو دی جاتی ہے۔امریکی وزیرِ خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور اس کے مرکزی بینک نے یو اے ای میں اداروں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے امریکی ڈالر حاصل کیئے جس میں پاسدارانِ انقلاب کی تباہ کن دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیئے سرمایہ کاری اور اپنے علاقائی پراکسی گروہوں کو پیسہ اور اسلحہ فراہم کرنا تھا۔امریکی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ اس نے 6 ایرانی افراد اور 3 کمپنیوں پر ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ تعلقات کی بنا پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی وزیرِ خزانہ سٹیو مونچن کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کے ذریعئے اُن لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جنھوں نے ایران کی منفی سرگرمیوں کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیئے ہیں۔اگرچہ امریکی محکمۂ خزانہ نے پابندی عائد کی جانے والی شخصیات کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم اس کا یہ کہنا ہے کہ ان تمام کا تعلق ایران سے ہے۔اب کسی بھی امریکی کمپنی یا فرد کو ان کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز