شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان شال پولیس ٹریننگ کالج شال میں ناقص خوراک یا فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے دو زیر تربیت پولیس اہلکار ھلاک ہوگئے، تاہم بلوچستان پولیس نے پولیس ٹریننگ کالج شال میں زیر تربیت اہلکاروں کو پیش آنے والے واقعات کو فوڈ پوائزننگ سے جوڑنے والی سوشل میڈیا اطلاعات مسترد کردیں، ترجمان بلوچستان پولیس کے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج شال میں دو اہلکاروں کو مختلف ایام میں کارڈیک اریسٹ کے واقعات پیش آئے ضلع شیرانی سے تعلق رکھنے والے اہلکار سمیع اللہ کو 5 نومبر کو کارڈیک اریسٹ ہوا، فوری طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے، ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والے مرزا خان کو 7 نومبر کو کارڈیک اریسٹ ہوا، انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
علاوہ ازیں نصیر آباد پولیس تھانہ میر حسن کی حدود میں گوٹھ میر شاہ دوست خان کھوسہ میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے دھان کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود چوکیداروں پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی
فائرنگ کے نتیجے میں دو چوکیدار امیر بخش اور بشیر احمد ماچھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب چمن میں دو مسلح افراد کے درمیان بھرے بازار میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے فائرنگ سے ایک عام شہری کے پاوں میں گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوا ۔
ادھر دکی میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے محیب اللہ ولد پیر کمال خیل ناصر جاں بحق جبکہ ان کا بڑا بھائی زخمی ہوگیا۔ انتظامیہ کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دریں اثناء چمن
چمن مردہ کاریز روڈ پر گھر میں الماری گرنے سے چار سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق الماری بچے پر گرنے کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیاتھا۔ اہل خانہ نے بچے کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔


