جمعه, اکتوبر 25, 2024
Homeخبریںریاست کی طرف سے پی ٹی ایم کوکراچی جلسے کی مشروط اجازت

ریاست کی طرف سے پی ٹی ایم کوکراچی جلسے کی مشروط اجازت

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) تازہ ترین اطلاعات کے قابض ریاست پاکستان کی جانب سے پشتون تعفظ موومنٹ کے جلسے کو ہرطریقے سے ناکام بنانےوگرفتاریوں میں ناکامی کے بعد بالآخر کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کو کراچی میں مشروط جلسے کے لئے بالآخر اجازت دے دی ہے.’این او سی‘ پشتون تحفظ موومنٹ کی کور کمیٹی کے ارکان کو جاری کیا گیا ہے جس میں انتظامیہ نے مختلف شرائط رکھی ہے کہ جلسے کے دوران نظریہ پاکستان، ریاست پاکستان ، آئین اور کسی بھی مذہب کے خلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ اسی طرح کوئی ایسی تقریر نہیں کی جائیں گی جس سے لسانی، فرقے واریت یا دیگر منافرت پر مبنی ہو۔انتطامیہ نے حکم دیا ہے کہ جلسے کے دوران اسلحے کی نمائش کی بالکل اجازت نہیں ہوگی، جبکہ کسی بھی سیاسی و مذپبی جماعت کے پرچموں کی بھی توہین نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے مزید ہدایت کی ہے کہ جلسے کے دوران کسی قسم کی بدنظمی، ٹریفک جام اور شہریوں کو تکلیف کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ جلسے کی اندرونی سیکورٹی کی ذمہداری جلسہ منتظمین کے ذمہداری ہوگی۔ انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ جلسے کو ہر صورت شام ساڑھے چھ سے قبل ختم کرلیا جائے۔جبکہ چمن سے براستہ مستونگ کراچی جانے والے پی ٹی ایم کے بہت سے ہمدردوں اور کارکنوں کو مستونگ،کھڈکوچہ کے مقام پر گرفتار کرکے قید کیا گیایے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز