پسنی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق امام بخش ولد صاحبداد دس مہینے بعد قابض پاکستانی فورسز کی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے بازواجہ، کلانچ کا رہائشی امام بخش ولد صاحبداد دس مہینے بعد قابض پاکستانی فورسز کی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔
یاد رہے ریاستی خفیہ اداروں نے امام بخش ولد صاحبداد کو گوادر جیٹی سے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔


