سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںیورپ میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ

یورپ میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ

ہیگ (ہمگام نیوز ) یورپین پولیس ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال یورپ میں دہشت گرد تنظیم داعش نے کُل 33 حملے کیے جبکہ سال 2016 میں دہشت گردوں نے کُل 13 حملے کیے اور 135 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

یورو پول کی جانب سے جاری ہونے والے سالانہ رپورٹ کے مطابق داعش نے 2017 میں یورپ کے اندر 33دہشت گردانہ حملے کیے جس کے نتیجے میں 62 شہری اپنی جان سے گئے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے 10 حملوں کو ناکام بنایا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ یورپ میں 2017 کے عرصے میں کیے گئے تمام حملوں میں یورپی نواجون ملوث تھے جو ملک کے اندر دہشت گردانہ حملوں کے لیئے تربیت پائے۔

داعش کی دہشت گردانہ حملوں کو لے کر ناروے ، جرمنی اور فرانس میں مسلمانوں کی جانب سے داعش کے خلاف مظاہرے وفقے وفقے سے جاری ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ داعش اسلام کو غلط تشریح کرکے نفرت اور تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔

جرمنی کی سینٹرل کونسل آف مسلمز کی چیئرمین ایمن مازیک کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور قاتلوں نے اسلام کو نفرت اور برائی کی دلدل میں دھکیل کر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو مشکل میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز