ریاض (ہمگام ویب نیوز ) میڈیا اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے روشن خیال ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال نے بڑی پرجوش انداز میں اس حکومتی اقدام کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں کل رات 12 بجے 28 سال بعد خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پرعائد پابندی ختم ہوگئی جس کے بعد سعودی خواتین کو طویل انتظار کے بعد تنہا گاڑی چلانے کی باقاعدہ اجازت مل گئی۔ پابندی ختم ہوتے ہی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور دیگر شہروں میں بہت سی خواتین گاڑی لے کر سڑکوں پر نکل آئیں جب کہ کچھ خواتین نے دوران ڈرائیونگ عربی میوزک بھی انجوائے کی ۔
سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے الولید بن طلال کا سعودی خواتین کی ڈرائیونگ پرعائد پابندی کے خاتمے پر کہنا ہے ’’جدیدیت کی طرف یہ ایک عظیم کامیابی ہے‘‘انہوں نے مزید کہا ان کی بیٹی ریم طلال نے بھی اپنی بچیوں کو پچھلی سیٹ پر بٹھاکر گاڑی چلائی۔ جب کہ اس دوران وہ خود بھی گاڑی میں موجود تھےانہوں نے کہا اب سعودی خواتین کو ان کی آزادی مل گئی ہے۔ گاڑی چلانے پر انہوں نے اپنی بیٹی کیلئے تالیاں بجاکر شاندار انداز میں حوصلہ افزائی کی۔ یاد رہے ریم طلال پہلی سعودی شہزادی ہیں جنہوں نے سرعام سڑک پر کارچلائی ۔خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے سماجی کارکنوں سعودی حکومت کی اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا سماجی تبدیلی کی اس طرح کی سفر کو مزید جاری رہناچائیے ۔