نیویارک (ہمگام نیوز )فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے نیویارک میں چائینیز سفارتخانے کے سامنے چوبیس گھنٹے کا کلاک سٹ احتجاج کیا گیا جو نیویارک ٹائم کے مطابق 26 جون کو دن کے بارہ بجے میں شروع ہو کر 27 جون کو دن کے بارہ بجے میں اختتام پذیر ہوا۔ جس میں ایف بی ایم کے کارکنوں نے سی پیک ، چائنا پاکستان کی بلوچستان میں ظلم و زیادتیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے لوگوں کو آگاہی دیا اور پمفلٹ بھی تقسیم کیا جبکہ رات بھر وال اسکرین پہ سی پیک کے نام پر بلوچوں کو بلوچستان سے نکالنے ، بلوچستان میں ہونے والے لوٹ مار، آبادیوں پر پاکستانی قابض فورسز کی جانب سے بمباری اور لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا ویڈیوز بھی دکھایا گیا۔
27 جون کو کارکنوں نے چائنیز سفارتخانے کے سامنے نعرہ بازی کی اور بتایا کہ بلوچستان بلوچوں کا وطن ہے اور ہمیشہ بلوچوں کا وطن رہیگا جبکہ پاکستان صرف ایک قبضہ گیر کی حثیث سے ہے جسے چین بلوچوں کے خلاف ہر قسم کا مدد فراہم کر رہی ہے اس لیے چین سمیت دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ چائنا بلوچستان میں بلوچوں کے خلاف جرائم میں پاکستان کا برابر شریک ہے اور بلوچ کبھی بھی اپنے زمین سے دستبردار نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی قبضہ گیر کےکسی منصوبے کو کامیاب ہونے دیگی.