دالبندین(ہمگام نیوز) دالبندین کے علاقے کلی وزیر خان میں نامعلوم افراد نےپرائمری اسکول میں آگ لگا دی۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی ایسے اسکولوں میں آگ لگائی گئی ہے جہاں طلبہ و طالبات ساتھ پڑھتے ہوں۔
بلوچ قوم پرست جماعتوں کا اس حوالے سے موقف یہ رہا ہے کہ ایسی حرکتیں حکومتی حمایت یافتہ مذہبی شدت پسند تنظیمیں کرتی ہی تا کہ بلوچستان کی سیکولر سماج میں شدت پسندی کے لیئے جگہ بنائی جا سکے۔